بھارت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتارپاکستانی شہری کو جیل بھیج دیا

بھارت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتارپاکستانی شہری کو ...
بھارت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتارپاکستانی شہری کو جیل بھیج دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کو سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوانے کیلئے جیل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری جو سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کا منتظر ہے کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی کوٹ بلوال جیل بھیج دیا ہے ۔جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے پاکستانی شہری خالد پرویز الیاس جنید کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وارنٹ جاری کیے تھے جس پر سامبا پولیس نے عمل درآمد کیا۔خالد پرویزکو چار سال قبل غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے کیس میں سزا مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھجوایا جائے گا۔

مزید : انسانی حقوق