پولیس کی لاہور کے فیکٹری ایریا میں کارروائی ،ڈکیت گینگ گرفتاراسلحہ بر آمد

پولیس کی لاہور کے فیکٹری ایریا میں کارروائی ،ڈکیت گینگ گرفتاراسلحہ بر آمد
پولیس کی لاہور کے فیکٹری ایریا میں کارروائی ،ڈکیت گینگ گرفتاراسلحہ بر آمد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے لاہورکے فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔

رویے میں بہتری نہیں ہو سکتی تو ہم وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں ؟عمر اکمل کو بھول کر کسی دوسرے مستحق کھلاڑی کو ذمہ داری دی جائے :سابق کرکٹر محمد زاہد 

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے لاہور کے فیکٹری ایریا میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران عقیل نامی ڈکیت گینگ کو دھر لیاجن کے قبضے سے اسلحہ ،نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار گینگ کے افراد کی شناخت عقیل اورعمران کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے ابتدائی تحقیقات میں شہر میں ہونیوالی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا ہے ۔

مزید : لاہور