تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات،ایسٹ آف انگلینڈ ریجن سے یونیٹی ٹیم کی انتخابی میٹنگ ایسٹ لندن میں منعقد

تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات،ایسٹ آف انگلینڈ ریجن سے یونیٹی ...
تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات،ایسٹ آف انگلینڈ ریجن سے یونیٹی ٹیم کی انتخابی میٹنگ ایسٹ لندن میں منعقد

  

لندن (عرفان الحق)تحریک انصاف برطانیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالہ سے ایسٹ آف انگلینڈ ریجن سے یونیٹی ٹیم کی انتخابی میٹنگ ایسٹ لندن میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ایسٹ اف انگلینڈ سے صدارتی امیدوار فیض احمد گوندل نے کی۔ اس موقع پر ایسٹ آف انگلینڈ سے یونیٹی ٹیم کے پینل صدر فیض احمد گوندل۔ نائب صدر جمیل منہاس۔ جنرل سیکرٹری وقاص اظہر اورانفارمیشن سیکرٹری سمیرا ملک کے علاوہ دیگر پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی .

تقریب میں ایسٹ آف انگلینڈ سے سابقہ امیدواران عبد الحمید با ما اور فیصل خواجہ نے فیض احمد گوندل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا .تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل خواجہ اور عبد الحمید باما کا کہنا تھا کہ فیض احمد گوندل کی پارٹی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ آگے آئیں اور پارٹی کو منظم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ از اے اور سیز پاکستانی ۔ پاکستان میں تبدیلی کے لئے عمران خان کے مشن میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

فیض احمد گوندل کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی انتخابات جیت کر پارٹی کو متحد کریں گے اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے.تقریب سے چوہدری تبریز عورہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور فیض احمد گوندل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا .

مزید : برطانیہ