مجھے نہیں پتہ کیچ کیوں نہیں ہوئے ،این مورگن ،لیوک رونچی کی بیٹنگ دیکھ کر اچھا لگا ،جے پی ڈومنی

مجھے نہیں پتہ کیچ کیوں نہیں ہوئے ،این مورگن ،لیوک رونچی کی بیٹنگ دیکھ کر اچھا ...
مجھے نہیں پتہ کیچ کیوں نہیں ہوئے ،این مورگن ،لیوک رونچی کی بیٹنگ دیکھ کر اچھا لگا ،جے پی ڈومنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان این مورگن نے کہا کہ رونچی فارم میں تھے اور انہوں نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اگلے میچ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے ۔کراچی کنگز کی جانب سے کیچ ڈراپ کیے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ اتنے کیچ کیوں چھوڑے گئے لیکن گراﺅنڈ میں نمی کی وجہ سے گیند ہاتھ میں نہیں آتی اور شائد اسی وجہ سے اتنے کیچ ڈراپ ہوئے ۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومنی نے کہا کہ محمد سیمی نے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور ان کی وجہ سے کراچی کنگز کو 154کے سکور پر محدود کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ لیوک رونچی کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگا ،یہ بہت ہی عمدہ پرفارمنس تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ فائنل میچ کی تیاری کے لیے کچھ دن ہیں اب ہم بھر پور تیاری کے ساتھ فائنل مقابلے کے لیے میدان میں اتریں گے ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -