قصور : عطائی کی غفلت ، غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق
قصور(بیورورپورٹ)الہٰ آباد کے نواحی گاؤں بھاگی وال میں عطائی ڈاکٹر کی طر ف سے غلط انجکشن لگنے پر خاتون جاں بحق ،تفصیل کے مطابق محمد یحییٰ کی اہلیہ سیما بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی اور وہ اس کو لیکر دوا لینے گاؤں کے ڈاکٹر محمد اسلم کی فارمیسی پر گیا ،تو اس دوران ڈاکٹر اسلم نے مبینہ غلط انجیکشن لگا دیا جس سے سیما کی طبیعت بہتر ہونے کی بجائے خراب ہو گئی اور چند لمحون بعد وہ دم توڑ گئی ،تھانہ الہٰ آباد نے محمد یحییٰ کی طرف سے عطائی ڈاکٹر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے تحریری درخواست دے دی ہے ،پولیس نے سیما بی بی کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال چونیاں پہنچا دیا ہے ۔