راوی روڈ: 40 سالہ مغوی تاحال بازیاب نہ ہو سکا، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور(خبرنگار)َ راوی روڈ کے علاقہ میں چند روز قبل اغوا ہو نے والے40سالہ شخص کو پو لیس بازیاب نہ کر سکی جبکہ گز شتہ روز، درجنوں خواتین اور مردوں نے پو لیس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کر تے ہو ئے سڑ ک بلاک کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل سیشن کورٹ میں قتل ہو نے والے مقتول کے ملزم کو راوی روڈ پو لیس کے سب انسپکٹر عالم نے چند روز قبل گوالمنڈی کے علاقہ سے گر فتار کیا تھا جبکہ ملزم کے کزن بادا گجر نامی کو نا معلوم شخص اغوا کر کے لے گئے تھے مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکااور 20روز گز ر نے کے باوجود پو لیس بازیاب نہ کر سکی ۔مغوی کے ورثا کا کہنا ہے کہ اسے نا معلوم مقام پر بادا گجررکھا ہوا ہے درخواستیں دینے کے باوجود پو لیس مغوی کو بازیاب نہ کر سکی ہے جس پر گز شتہ روز اتوار کے روز مغوی کے ورثا نے شدید احتجاج کر تے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس حراست میں لئے جانے والے شخص کو مبینہ مقابلے میں پارکردے گی جس کا انہیں خدشہ ہے اور ورثا ء نے وزیر اعلی پنجاب ،آ ئی جی پنجاب سے مدد کی اپیل ہے کہ بادا گجر کو بازیاب کروایا جائے ۔