کوئٹہ، ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق ،4 زخمی

کوئٹہ، ٹریفک حادثہ میں 3افراد جاں بحق ،4 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ( آن لائن)بلوچستان کے مختلف علاقوں، بارکھان، قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثات3 افراد جاں بحق4 زخمی اطلاعات کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے قریب اختر زئی کے مقام پر کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد اسد اللہ اور ملک موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص حمید اللہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ بارکھان کے علاقے رکنی میں مزدا ٹرک کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -