شانگلہ پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس

شانگلہ پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس کا تعزیتی اجلاس ،محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹرضمیر گل زاہدکی نگہانی موت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا ،اجلاس گزشتہ روز شانگلہ پریس کلب الپوری میں زیرصدارت فضل سبحان ویونین اف جرنلسٹس کے صدرآفتاب حسین منعقد ہوا ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرضمیرگل زاہدکی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کیگئی ہے۔ اجلاس میں ضمیر گل زاہد کے خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹرکے محکمہ اطلاعات اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے خدمات قابل قدر ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائیگا۔ تعزیتی اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو ناصر محمود ناصر،جنرل سیکرٹری رضا شاہ ،سنیئر نائب صدر خا لد خان ،نائب صدرنوخارے ،سیکرٹری اطلاعات محمد یونس ،ممبر ایگزیکٹو کونسل انور حسین ۔ممبر صابر حسین شاہ ۔افتخار حسین،وزیر محمد ،غازی احمدسمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی،اجتماعی فاتحہ خوانی میں ضمیر گل زاہد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کو صبرجمیل کی دعا کی گئی۔