آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل
 مارچ19  پیر۔ مالی فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے اس سلسلہ میں کوئی خوشخبری بھی سن سکیں گے۔ خاندانی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔شریک حیات کے ساتھ خریداری کر سکیں گے۔


برج ثور
 مارچ19    پیر۔ آپکے بعض منصوبوں میں جلد بازی کی وجہ سے ناکامی کا خدشہ ہے اس لئے ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔ آپ اپنے ذاتی تجربے سے اہم امور میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔


برج جوزا
 مارچ19  پیر۔ آج یقینا اپنی ذہانت اور بہتر حکمت عملی سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کسی اہم شخصیت سے ملاقات کر سکیں گے جس سے مالی اور کاروباری فوائد حاصل ہونگے۔


برج سرطان
 مارچ19 پیر۔ گھریلو ‘ خاندانی اور کاروباری  امور خوش اسلوبی سے طے کر سکیں گے۔ آپ اپنی دیرینہ خواہشات کی تکمیل کر سکیں گے۔ رومانس کے مواقع ملیں گے۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ 


برج اسد
 مارچ19 پیر۔ بے روز گار افراد کو روز گار کے مواقع فراہم ہو سکیں گے ۔آج آپ کو جو کام ملے اسے ٹھکرائیں نہیں آگے چل کر اس کام میں ترقی اور بہتری ہو سکے گی۔


برج سنبلہ
 مارچ19 پیر۔ مخالفین اور خفیہ دشمن بے نقاب ہو سکیں گے۔ ملازمتی فرائض میں غیر ذمہ داری سے دقت پیش آسکتی ہے محتاط رہیں۔ عزیز و اقارب سے تجدید مراسم ہو سکیں گے۔صحت متاثر ہو سکتی ہے۔


برج میزان
 مارچ19 پیر۔ بعض منصوبے التواء میں پڑ سکتے ہیں اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ مخلص دوست مفید مشورے دیں گے۔ جن کی روشنی میں آپ مالی فوائد حاصل کر سکیں گے۔


برج عقرب
 مارچ19  پیر۔ تعلیم اور بعض اہم امور کے سلسلے میں سفر کا پروگرام بنا سکیں گے۔ سرمایہ کاری کیامور میں ترقی کا عنصرغالب رہے گا۔ رومانس کے معاملات طے کر سکیں گے۔


برج قوس
 مارچ19 پیر۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ دوران گفتگو محتاط رہیں کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیں کہ کس بات میں نقصان اور فائدہ ہو سکتا ہے۔


برج جدی
 مارچ19  پیر۔ خاص مقاصد کے تحت سفر پیش آنے کا امکان ہے جو فائدہ مند رہے گا۔ کسی اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہو سکتا ہے۔ دوسروں کے ذاتی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔


برج دلو
 مارچ19  پیر۔ گھر یا اہل خانہ کے لئے خریداری کرنا مفید رہے گا۔ کاروبار میں کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ مالی معاملات ذاتی توجہ کے طالب ہونگے۔ شام کو طبیعت اچانک بوجھل محسوس ہوگی۔


برج حوت
 مارچ19   پیر۔ مخلص احباب کے مفید مشوروں کو نظر انداز نہ کریں ورنہ نقصان کا خدشہ ہے۔ گھریلو معاملات توجہ طلب ہونگے اہم گھریلو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔