نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس،چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ایئر لائن کے حکام کو عدالت طلب کر لیا

نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس،چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ایئر لائن کے حکام کو عدالت ...
نقیب اللہ قتل ازخود نوٹس،چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ایئر لائن کے حکام کو عدالت طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے شہری نقیب اللہ محسود قتل ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ راؤانوارعدالت آجائے توتحفظ مل جائےگا،سابق ایس ایس پی ملیر کے سہولت کاروں کاپتہ چلاتوان کابھی احتساب ہوگا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے نجی ایئرلائن کے حکام کوعدالت طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ میں سماعت کی ۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج پربریفنگ کیلئے تیارہیں؟،اس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جواب دیا کہ بریفنگ کیلئے تیارہوں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوارکے 2اکاؤنٹس ہیںجو منجمدکردیئے گئے۔
چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ راؤانوارکوایئرپورٹ پرکس نے سہولت دی؟، اورایئرپورٹ پرسابق ایس ایس پی ملیر کوکس نے پاس جاری کئے؟
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عدالت کو بتایاکہ راﺅ انوار کو نجی ایئرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے نجی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرلیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ ڈیڑھ بجے ان کیمرہ بریفنگ دیں۔