احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتالی افسران کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت،عدالت کی پولیس کو رپورٹ داخل کرانے کی آخری مہلت

احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتالی افسران کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی ...
احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتالی افسران کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت،عدالت کی پولیس کو رپورٹ داخل کرانے کی آخری مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدالت نے سابق ڈی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتال کرنے والے افسران کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس کو رپورٹ داخل کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں احد چیمہ کی گرفتاری پر ہڑتالی ڈی ایم جی افسران کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پرسماعت کی۔
درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ کی گرفتاری پرڈی ایم جی افسران نے ہڑتال کی، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ڈی ایم جی افسران کی ہڑتال بغاوت کے زمرے میں آتی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
عدالت نے تھانہ اسلام پورہ پولیس کورپورٹ داخل کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آئندہ سماعت پررپورٹ جمع نہ ہوئی توشوکازنوٹس جاری ہوگا۔