ڈاکٹرطارق فضل آپ میڈیکل ڈاکٹرہیں یادوسرے والے؟چیف جسٹس پاکستان کا دوران سماعت وزیر مملکت کیڈ سے سوال

ڈاکٹرطارق فضل آپ میڈیکل ڈاکٹرہیں یادوسرے والے؟چیف جسٹس پاکستان کا دوران ...
ڈاکٹرطارق فضل آپ میڈیکل ڈاکٹرہیں یادوسرے والے؟چیف جسٹس پاکستان کا دوران سماعت وزیر مملکت کیڈ سے سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں سہولتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے کیڈ سے استفسار کیا کہ آپ واقعی ڈاکٹر یا نام کیساتھ ڈاکٹر لگا ہوا ہے،اس پر طارق فضل نے کہا کہ جی میں ڈاکٹر ہوں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے پھر سوال کیا کہ ڈاکٹرطارق فضل آپ میڈیکل ڈاکٹرہیں یادوسرے والے؟۔وزیر مملکت برائے کیڈ نے جواب دیا کہ میں میڈیکل ڈاکٹرہوں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں سہولتوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے وزیر مملکت برائے کیڈ سے استفسار کیا کہ پمزکاسربراہ کتنے عرصے میں لگ جائے گا؟، طارق فضل چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پمزسربراہ کی سمری وزیراعظم کوبھیجی ہے۔
اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ آپ نے سمری کب ارسال کی ہے ؟تو طارق فضل چودھری نے کہا کہ سمری جمعرات کو ارسال کی تھی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے وزیر مملکت برائے کیڈ سے استفسار کیا کہ ڈاکٹرطارق فضل آپ میڈیکل ڈاکٹرہیں یادوسرے والے؟۔وزیر مملکت برائے کیڈ نے جواب دیا کہ میں میڈیکل ڈاکٹرہوں۔اس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چلیں فوادحسن فواد کو بلا لیتے ہیں، وہ بتا دیں کہ سمری کب تک منظورہو جائے گی۔