چیف جسٹس کا وزیرداخلہ احسن اقبال کو فوری عدالت میں پیش ہونے کا حکم لیکن وہ نہیں آئیں گے کیونکہ۔۔۔

چیف جسٹس کا وزیرداخلہ احسن اقبال کو فوری عدالت میں پیش ہونے کا حکم لیکن وہ ...
چیف جسٹس کا وزیرداخلہ احسن اقبال کو فوری عدالت میں پیش ہونے کا حکم لیکن وہ نہیں آئیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے طلب کرنے کے باوجود وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اوورسیز پاکستانیوں کے شناختی کارڈ اجرا کی فیس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے، چیئرمین نادرا نے عدالت کو بتایا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال گوادرگئے ہوئے ہیں ان کی واپسی بدھ کے روز ہو گی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال سے پوچھنا ہے کہ سمری واپس کیوں ہوئی،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ہم کمیشن بنادیں،وہ فیس کاجائزہ لے
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جو سبسڈی مقامی افراد کو میسرہے وہی سمندر پارپاکستانیوں کو ملے گی،برابری کے قانون کے تحت کسی سمری کی ضرورت نہیں،عدالت حکم جاری کرے گی تو عملدرآمد ہو جائے گا۔
عدالت نے وزیرداخلہ احسن اقبال اورسیکرٹری داخلہ کی طلبی کاحکم برقراررکھتے ہوئے سماعت پیرتک ملتوی کردی۔