”کراچی کنگز کیساتھ ریپ ہو گیا ہے اور لگتا ہے کہ سلمان اقبال۔۔۔“ مبشر لقمان نے کراچی کنگز کی ہار پر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی

”کراچی کنگز کیساتھ ریپ ہو گیا ہے اور لگتا ہے کہ سلمان اقبال۔۔۔“ مبشر لقمان ...
”کراچی کنگز کیساتھ ریپ ہو گیا ہے اور لگتا ہے کہ سلمان اقبال۔۔۔“ مبشر لقمان نے کراچی کنگز کی ہار پر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا جنون ہر پاکستانی کے سرچڑھ کر بول رہا ہے جبکہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے پلے آف میچ نے پورے پی ایس ایل کا لطف دوبالا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ”معجزہ“ کر دیا، پاکستان آنے سے انکار کرنے والا اہم ترین کھلاڑی نے اپنا فیصلہ بدل دیا، یہ کون ہے اور کب لاہور پہنچے گا؟ پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری آ گئی 
یہ میچ اسلام آباد کے لیوک رونکی کی شاندار بلکہ تباہ کن بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد نے جیت لیا اور براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے شروع ہو گئے۔
معروف صحافی مبشر لقمان نے بھی اس میچ پر تبصرہ کیا مگر اس دوران ایسی بات کہہ گئے کہ سوشل میڈیا پر آگ ہی لگ گئی اور صارفین نے احتجاج شروع کر دیا۔
مبشر لقمان نے اپنے پیغام میں لکھا ”کراچی کنگز کیساتھ ریپ ہو گیا۔۔۔ مجھے نہیں لگتا کہ سلمان اقبال اب اگلے تمام میچوں کیلئے عثمان شنواری کو معاوضہ ادا کریں گے!“


یہ ٹویٹ سامنے آتے ہی صارفین کی جانب نے مبشر لقمان کے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد مبشر لقمان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا اور نیا پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ”میں نے وہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی ہے جو بہت سے لوگوں کو جارحانہ معلوم ہوئی۔ مجھے اس پر افسوس ہے لیکن کوئی معافی نہیں کیونکہ جب آپ ایسی باصلاحیت ٹیم کو اس طرح سے میچ ہارتے ہوئے دیکھیں تو باہر بیٹھا شخص حیران ضرور ہوتا ہے کہ کیا یہ میچ منصفانہ طریقے سے کھیلا بھی گیا یا نہیں؟ امید ہے کہ آپ اس بات سے ضرور اتفاق کریں گے“


مبشر لقمان نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے بہت سارے کیچ چھوڑنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے لکھا ”کراچی کنگز نے اپنے مداحوں کیلئے کئی سوال پیدا کر دئیے ہیں لیکن ان میں سب سے اہم سوال کیچ چھوڑنے کا ہے اور امید ہے کہ اس حوالے سے ان کے پاس کوئی وضاحت بھی ہو گی۔“