مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینا پڑتی ہے :ڈاکٹر عبد القدیر

مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینا پڑتی ہے :ڈاکٹر عبد القدیر
مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینا پڑتی ہے :ڈاکٹر عبد القدیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کوئی بھی عہدہ لینے سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلئے ان کا نام تجویز کئے جانے کے حوالے سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہاان کی کون سنتا ہے ،مجھے عہدہ دینے سے پہلے امریکہ سے اجازت لینی پڑتی ہے ، ویسے بھی مجھے ان عہدوں کا شوق نہیں۔ انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ انفیکشن کی وجہ سے علاج کرا رہا ہوں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں