حضرو:13سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا سراغ، 18سالہ پڑوسی قاتل نکلا

حضرو:13سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا سراغ، 18سالہ پڑوسی قاتل نکلا
حضرو:13سالہ لڑکے کے اندھے قتل کا سراغ، 18سالہ پڑوسی قاتل نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (صباح نیوز)حضروپولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، 13سالہ لڑکے کا قاتل 18سالہ پڑوسی نکلا، ملزم کو گرفتار کرکے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل لڑکا روح اللہ سکنہ شمس آباد حضرو جو کہ 13 سال کا جسکی لاش ہٹیاں کے قریب سیدن کے کھیتوں سے ملی، کو نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا، نعش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کیا‘ اس حوالے سے اندھے قتل کا مقدمہ پولیس کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا۔'

ٹیم نے دن رات کی انتھک کوششوں اور جدید سائنسی طریقوں کی مدد سے اندر 15 دن ملزم کامران سکنہ ساماں حضرو کو گرفتار کر لیا۔