کراچی پولیس نے اصول پسند 4 رکنی ڈاکوﺅں کا گروہ گرفتار کر لیا

کراچی پولیس نے اصول پسند 4 رکنی ڈاکوﺅں کا گروہ گرفتار کر لیا
کراچی پولیس نے اصول پسند 4 رکنی ڈاکوﺅں کا گروہ گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی پولیس نے اصول پسند 4 رکنی ڈاکوﺅں کا گروہ گرفتار کر لیا، ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں طلائی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا برآمد ہوئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گرفتار ڈاکوﺅں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ ابتک ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں اور وارداتوں میں صرف خواتین کو نشانہ بناتے تھے۔
ملزموں کا کہناتھا وہ شام 4 بجے تک ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہوئے تھے ،ملزموں نے اپنے گروہ میں ایک سنار کو شامل کر رکھا تھا جو خواتین سے لوٹے جانے والے سونے کی پہچان کر کے مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔
ملزموں نے مزید بتایا کہ وہ جمعرات اور جمعہ کو واردات نہیں کرتے تھے ،جمعرات کے روز وہ سب مزار پر حاضری بھی دیتے تھے۔