تحریک انصاف کا چیف جسٹس پاکستان کو خط،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زار پرنوٹس لینے کی استدعا

تحریک انصاف کا چیف جسٹس پاکستان کو خط،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت ...
تحریک انصاف کا چیف جسٹس پاکستان کو خط،سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زار پرنوٹس لینے کی استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زار پرازخود نوٹس لینے کیلئے چیف جسٹس ثاقب نثار کو خط لکھ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خط تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے خط گیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ لاکھوں شہری رزق کی تلاش میں سعودی عرب میں مقیم ہیں لیکن وہ مشکلات کا شکار ہیں،اعلیٰ عدلیہ سے استدعا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی حالت زار کا نوٹس لیا جائے۔