ڈوین سمتھ کی جگہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ہونے والے شکیب الحسن بھی پاکستان نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔ پشاور زلمی کو اہم ترین میچ سے پہلے زوردار جھٹکا لگ گیا

ڈوین سمتھ کی جگہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ہونے والے شکیب الحسن بھی پاکستان ...
ڈوین سمتھ کی جگہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل ہونے والے شکیب الحسن بھی پاکستان نہیں آ رہے کیونکہ۔۔۔ پشاور زلمی کو اہم ترین میچ سے پہلے زوردار جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا پہلا ایلمینٹری میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا مگر اس سے پہلے ہی پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ڈوین سمتھ کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے شکیب الحسن بھی پاکستان ہیں آ رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ان دو کھلاڑیوں کو یا کیمپ میں بلایا جائے گا یا پھر ٹیم میں ہی شامل ہوں گے کیونکہ۔۔۔“ وقار یونس نے 2 ایسے نوجوان کھلاڑیوں کے نام بتا دئیے جو قومی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے 
ذرائع کے مطابق شکیب الحسن ٹیم لاہور پہنچ کرٹیم کو جوائن کرنے کیلئے بالکل تیار تھے مگر سری لنکا میں ہونے والی نداہاس ٹرافی میں بنگلہ دیش کی جانب سے کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ اب پاکستان میں آئیں گے تاہم ٹیم کی جانب سے ابھی ان کے متبادل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیں گے“ جنوبی افریقی بورڈ نے جے پی ڈومنی کو انکار کر دیا تو پھر انہوں نے کیا کہا؟ اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راﺅنڈر نے وہ کر دکھایا جو کوئی غیر ملکی کھلاڑی نہ کر سکا، ہر پاکستانی انہیں سلام پیش کرنے لگا 
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز بلے باز ڈوین سمتھ کی جانب سے عین موقع پر پاکستان جانے سے انکار کے بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو ٹیم جوائن کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -