معروف سوشل ورکر زاہدہ ملک اعوان کی طرف سے ڈاﺅکروز پر گہرے سمندر میں 23مارچ کو یوم پاکستان منانے کا اعلان
دبئی (طاہر منیر طاہر)اس سال 23مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب دبئی کے سمندر میں ڈاﺅ کروز پر منائی جائے گی۔ یوم پاکستان کے پرمسرت دن کو منفرد انداز میں منانے کا اعلان دبئی کی معروف سوشل ورکر زاہدہ ملک اعوان نے کیا ہے۔ زاہد ملک کے مطابق یوم پاکستان کی اس منفرد تقریب میں امارات بھر سے ہر طبقہ فکر کے پاکستانیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان کی یہ تقریب 3 گھنٹے جاری رہے گی جس میں یوم پاکستان کے بارے شرکائے تقریب اظہار خیال کریں گے۔ قومی، ملکی و ملی نغمے گائے جائیں گے جبکہ بوفے ڈنر کے ساتھ ساتھ میوزک اور فن بھی ہوگا۔ زاہدہ ملک اعوان