متحدہ عرب امارات میں مقیم مسلم لیگی رہنما رانا محمد اقبال پی پی 233 وہاڑی سے الیکشن لڑیں گے
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے فعال کارکن رانا محمد اقبال نے حلقہ پی پی 233 وہاڑی سے بطور ایم پی اے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شارجہ میں پی ایم ایل این کی ایک تقریب کے دوران کیا تھا۔ اس تقریب میں پی ایم ایل این گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر، پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد اطلاف، پی ایم ایل این دبئی کے صدر چودھری ظفر اقبال ودیگر متعدد پارٹی ورکرز موجود تھے۔ رانا محمد اقبال کی الیکشن میں حصہ لینے کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے چودھری نورالحسن تنویر جو سنٹرل ورکنگ کمیٹی CWC کے رکن بھی ہیں، نے اپنی طرف سے مکمل حمایت اور سپورٹ کا یقین دلایا۔ اس موقع پر رانا محمد اقبال کے دوستوں اور پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات کے کارکنوں کی طرف سے انہیں پیشگی مبارکباد بھی دی گئی ہے۔