خواجہ غریب نوازؒعرس؛ پاکستان کا زائرین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر اظہار افسوس

خواجہ غریب نوازؒعرس؛ پاکستان کا زائرین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر اظہار افسوس
خواجہ غریب نوازؒعرس؛ پاکستان کا زائرین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے خواجہ غریب نوازؒ کے عرس میں شرکت کے خواہشمندوں کو ویزے نہ دینے کے بھارتی فیصلے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی شہر اجمیر شریف میں حضرت معین الدین چشتی المعروف خواجہ غریب نوازؒ کا سالانہ عرس 19 سے 29 مارچ تک ہوگا، عرس میں شرکت کےلئے 503 پاکستانیوں سے بھارتی ہائی کمیشن کو ویزا کی درخواست دی تھی لیکن بھارت نے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ جس کی وجہ سے پاکستانی زائرین عرس میں شرکت سے محروم ہوگئے، اس سے پہلے بھارت نے خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے عرس پر بھی ویزوں سے انکار کیا۔ زائرین کوویزے نہ دینا 1974 کے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں پاکستان نے 173 بھارتی زائرین کے دورہ کٹاس راج کا انتظام کیا لیکن بھارت نے زائرین کو پاکستان آنے کی کلیئرنس نہیں دی اور پاکستان آنے کے خواہشمند زائرین کو درخواستیں واپس لینے پر مجبور کیا۔ بھارتی اقدامات دوطرفہ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کو متاثر کریں گے۔