’باپ بننے میں مشکلات کے شکار مردوں کو اس بیماری کا خطرہ بھی بے حد زیادہ ہوتا ہے‘ سائنسدانوں نے مردوں کو انتہائی تشویشناک خبر دے دی

’باپ بننے میں مشکلات کے شکار مردوں کو اس بیماری کا خطرہ بھی بے حد زیادہ ہوتا ...
’باپ بننے میں مشکلات کے شکار مردوں کو اس بیماری کا خطرہ بھی بے حد زیادہ ہوتا ہے‘ سائنسدانوں نے مردوں کو انتہائی تشویشناک خبر دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(نیوز ڈیسک) بانچھ پن بذات خود بہت پریشان کن مسئلہ ہے لیکن یہ انکشاف تو اور بھی تکلیف دہ ہے کہ جن مردوں کا سپرم کاﺅنٹ، یعنی سپرم کی تعداد، کم ہوتی ہے انہیں مختلف قسم کی دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ یہ انکشاف اٹلی میں کی گئی ایک تحقیق کے دوران سامنے آیا ہے، جس میں 5000 سے زائد مردوں کے سپرم کاﺅنٹ اور بیماری کے امکانات کا ناجائزہ لیا گیا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جن افراد میں سپرم کاﺅنٹ کم تھا ان میں موٹاپے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں کا امکان 20 فیصد زیادہ تھا۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر البرٹو فیرلن کا کہنا تھا کہ جو مرد بانجھ پن کی بیماری کا شکار ہوں ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ ان میں دیگر بیماریوں کے امکانات پر بھی نظر رکھیں کیونکہ یہ مرد کئی اقسام کی بیماریوں میں عام مردوں کی نسبت زیادہ مبتلا ہوسکتے ہیں۔ عموماً ان مردوں میں مردانہ ہارمون ٹیسٹاسٹیرون کی مقدار بھی تقریباً 12 گنا کم ہوتی ہے۔اس ہارمون میں کمی کی وجہ سے ان کے عضلات اور ہڈیاں بھی کمزور ہوتی ہیں۔ اس کمزوری کی وجہ سے خصوصاً بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈی ٹوٹنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس اہم تحقیق کے نتائج امریکی شہر شکاگو میں ’اینڈو کرائن سوسائٹی‘ کی 100 ویں سالانہ میٹنگ کے موقع پر پیش کئے جائیں گے۔