اٹلی میں ہونے والی کاسمیٹکس کی عالمی نمائش پاکستانی مینوفیکچررز کی بھرپور شرکت

اٹلی میں ہونے والی کاسمیٹکس کی عالمی نمائش پاکستانی مینوفیکچررز کی بھرپور ...
اٹلی میں ہونے والی کاسمیٹکس کی عالمی نمائش پاکستانی مینوفیکچررز کی بھرپور شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹلی (اسد نواز سے )اٹلی کے شہر بلونیا میں بین الاقوامی کاسمیٹکس کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں دنیا بھر سے کاسمیٹکس مینوفیکچررز نے شرکت کی ۔ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پاکستان پیلوینین کمرشل سیکشن پاکستان ایمبیسی روم نے 2018 COSMOPROF FIERA DI BOLOGNA  کا اہتمام کیا۔کمرشل قونصلر پاکستان ایمبیسی روم سائرہ علی کی ذاتی دلچسپی سے پاکستانی مینوفیکچررز کی 16 کمپنیوں نے شرکت کی جن کا زیادہ تعلق سیالکوٹ سے تھا۔ نمائش میں پاکستانی مصنوعات کو بے حد سراہا گیا ۔اس موقع پرکمرشل قونصلر پاکستان ایمبیسی روم سائرہ علی کا کہنا تھا کہ اٹلی میں پاکستان کی سرجیکل و کاسمیٹکس مصنوعات کی بڑی مارکیٹ ہے جس کے لئے ہم پوری تگ ودو کررہے ہیں کہ پاکستانی مینوفیکچررز کو اس تک رسائی حاصل ہوجائے۔