نانا پاٹیکر بہت متاثر کرتے ہیں: شروتی شرما

نانا پاٹیکر بہت متاثر کرتے ہیں: شروتی شرما
نانا پاٹیکر بہت متاثر کرتے ہیں: شروتی شرما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن)بھارتی ماڈل و فلم اداکارہ شروتی شرما نے کہا ہے کہ بطور آرٹسٹ اداکار نانا پاٹیکر انہیں بہت متاثر کرتے ہیں۔ 
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شروتی شرما کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتی ہیں کہ انہیں فلم ویڈنگ اینیورسری میں اداکار نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، بطور آرٹسٹ اداکار نانا پاٹیکر انہیں حقیقی طور پر بہت متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب جب ان کی فلمیں دیکھتی ہوں تو میں ان کی اداکاری دیکھ کر مسحور رہ جاتی ہوں۔

مزید :

تفریح -