مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار مودی ہیں: من موہن سنگھ 

مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار مودی ہیں: من موہن ...
مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار مودی ہیں: من موہن سنگھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (آن لائن) سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق من موہن نے نئی دہلی میں انڈین نیشنل کانگریس کے ابتدائی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ نریندر مودی کو مقبوضہ کشمیر کے مسائل کا ادرک کرنا ہوگا۔2014 کے عام انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بی جے پی کے سیاسی اتحاد کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال میں شدت پیدا ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدیں اب محفوظ نہیں رہیں، سرحد پار دہشت گردی، داخلی دہشت گردی اور انتہاپسندی وہ مسائل ہیں جن کے باعث بھارتی عوام کو شدید پریشانی لاحق ہے اور نریندر مودی کی حکومت مسائل کے ادراک کی صلاحیت نہیں رکھتی۔