عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر گلوکار سلمان احمد پھٹ پڑے، جھوٹا اور منافق قرار دے دیا

عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر گلوکار سلمان احمد پھٹ پڑے، جھوٹا اور ...
عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت پر گلوکار سلمان احمد پھٹ پڑے، جھوٹا اور منافق قرار دے دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوکار سلمان احمد عامر لیاقت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے پر کہا ہے کہ یہ جھوٹا اور منافق شخص ہے۔

نجی ٹی وی ’’ دنیا نیو ز ‘‘ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں سلمان احمد کا برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ عمران خان کو سانپوں نے گھیر لیا ہے، پارٹی کو عامر لیاقت سے خبردار کرنا میرا حق ہے۔ تحریکِ انصاف کو اس جھوٹے اور منافق شخص سے فائدہ نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 35 سال تک عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کی لیکن میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔

مزید : تفریح