فلپائن ، مشتبہ باغیوں کی طیارے پر فائرنگ ، پائلٹ ہلاک

فلپائن ، مشتبہ باغیوں کی طیارے پر فائرنگ ، پائلٹ ہلاک

منیلا (آن لائن) فلپائن میں مشتبہ باغیوں کی ایک چھوٹے طیارے پر فائرنگ کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی پولیس اور فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ صوبہ سپور میں ایک سنگل انجن طیارہ کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کیلئے نچلی سطح پر پرواز کر رہا تھا کہ اس دوران مشتبہ باغیوں نے طیارے کے کام پٹ کے نزدیک 3گولیاں داغ دیں فائرنگ کے نتیجے میں طیارے کا پائلٹ زخمی ہو گیا، تاہم اس نے زخمی حالت میں ہی محفوظ لینڈنگ کی اور لینڈنگ کے فوری بعد پائلٹ کی حالت بگڑ گئی اور وہ طبی امداد سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...