”آج کے بعد میں پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کروں گی “عامر لیاقت کی شمولیت کے بعد معروف خاتون صحافی نے زور دار اعلان کر دیا ، تحریک انصاف کو ہلاکر رکھ دیا

”آج کے بعد میں پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کروں گی “عامر لیاقت کی شمولیت کے بعد ...
”آج کے بعد میں پی ٹی آئی کی حمایت نہیں کروں گی “عامر لیاقت کی شمولیت کے بعد معروف خاتون صحافی نے زور دار اعلان کر دیا ، تحریک انصاف کو ہلاکر رکھ دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد اب پی ٹی آئی کے سپورٹرز اور کارکن انتہائی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ معروف صحافی و کالم نگار مہر تارڑ نے تو پی ٹی آئی سے جدا ہونے کا ہی اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مہر تارڑ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بطور سپورٹر اور ووٹر پی ٹی آئی سے جدا ہوں ر ہی ہوں ، پی ٹی آئی کیلئے یہ مذاق کی لڑائی تھی جو کہ میں کارکن نہ ہونے کے باوجود گزشتہ چھ سال سے لڑرہی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ میں مانتی ہوں ، سیاسی خیالات بدلتے ہیں ، نظریات بدلتے ہیں اور جو چیز کبھی نہیں تبدیل ہوتی وہ لوگوں کی قدریں ہوتی ہیں ،یہ ناقابل معافی ہے ، جو لوگ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عزت پر وار کرتے ہیں ، جھوٹ پھیلاتے ہیں اور وہ یہ سب ملک اور مذہب کے نام پر کرتے ہیں ۔

مہر تارڑ کی جانب سے یہ پیغام جاری کیا گیا تو ان کے چاہنے والوں نے پی ٹی آئی نہ چھوڑ کر جانے کا مشورہ دینا شروع کر دیاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...