قطری ایسے اْچھل رہے ہیں جیسے بچے کھلونوں کے ساتھ پھدکتے ہیں : امریکی صحافی تھامس

قطری ایسے اْچھل رہے ہیں جیسے بچے کھلونوں کے ساتھ پھدکتے ہیں : امریکی صحافی ...
قطری ایسے اْچھل رہے ہیں جیسے بچے کھلونوں کے ساتھ پھدکتے ہیں : امریکی صحافی تھامس

  

واشنگٹن(این این آئی)معروف امریکی مصنف اور صحافی تھامس فریڈمین نے کہاہے کہ قطری ایسے اْچھل رہے ہیں جیسے بچے کھلونوں کے ساتھ پھدکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریڈمین نے مشرق وسطی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطری اس خطّے کو بدل نہیں سکیں گے۔قطر کی مثال ایسی ہے گویا کہ 3 لاکھ آدمیوں کے پاس 300 ارب ڈالر ہوں اور وہ اپنی قوت کا اظہار اس طرح کر رہے ہوں جس طرح بچّے اپنے کھلونوں کو ساتھ لے کر کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی