عام انتخابات میں تحریک انصاف کوکتنی اضافی نشستیں ملیں ؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھانے کہاہے کہ ہم نے الیکشن 2018کو شفاف نہیں سمجھتے ، تحریک انصاف کو پچیس 30نشستیں کم ملنی چاہئے تھی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بنیادی حق لینے کو گناہ سمجھاجاتا ہے ، آئین کے مطابق جس کا جو بنیاد ی حق ہے ، اس کوملنا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن 2018کو شفاف نہیں سمجھتے ، تحریک انصاف کو پچیس 30نشستیں کم ملنی چاہئے تھی ، آراوزکے دفاتر سے سی سی ٹی وی فوٹیچ نکال کردیکھنی چاہئے ۔