وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا ، وزارتوں اور سینئر حکام کے”انٹر ٹینمنٹ اورتحائف“ کیلئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دی جائیگی

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا ، وزارتوں اور سینئر حکام ...
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس طلب کرلیا ، وزارتوں اور سینئر حکام کے”انٹر ٹینمنٹ اورتحائف“ کیلئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ، وزارتوں اور سینئر حکام کے”انٹر ٹینمنٹ اورتحائف“ کیلئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میںوزارتوں اور سینئر حکام کے ”انٹر ٹینمنٹ اورتحائف“ کیلئے بجٹ ختم کرنے کی منظوری دے گی ، ایئر لائنز اور نجی چارٹرڈز کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ قومی زرعی ایمرجنسی پر ہونیوالی پیش رفت پر بھی غور کیا جائیگا ۔
 وفاقی کابینہ پبلک سیکٹر انٹر پرائزر کے سربراہان کے تقرر پر بھی غور کریگی ، ایف بی آر میں اصلاحات کا مجوزہ پلان بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ، متروکہ وقف املاک بورڈ پر ٹاسک فورس کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -