غیر قانونی ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو فیصلہ کا حکم

غیر قانونی ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ماحولیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے گارڈن ٹاؤن میں غیرقانونی ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری ماحولیات پنجاب کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے ۔درخواست گزار محمد اعجاز کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ طارق بلاک گارڈن ٹاؤن میں محمد علی نامی شخص نے غیر قانونی ویسٹ پلانٹ نصب کیا ہے،اس بارے ماحولیات ڈیپارٹمنٹ سے این او سی نہیں لیا گیا،رہائشی علاقے میں یہ پلانٹ نہیں لگایا جا سکتا،اس پلانٹ کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں،اس غیر قانونی پلانٹ کو بند کرنے کا حکم دیا جائے۔
ویسٹ مینجمنٹ