ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ،حماداظہر

ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ،حماداظہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ٹیکس نادہندگان کی مصدقہ معلومات حاصل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔ جو اپریل میں کام شروع کر دے گا۔ٹیکس کی شرح کی بجائے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پاکستان کا ٹیکس سسٹم پیچیدہ ہے جسے آسان بنا نا ہوگا،ایف بی آر کے اختیارات پر نظرثانی کررہے ہیں ۔ایک لاکھ 49ہزار اکاؤنٹس کا پتہ چلا ہے۔ ان اکاؤنٹس ہولڈرز کے12 ارب ڈالر ز بیرون ملک موجود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر سیدالماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل ،سابق صدور مصباح الرحمن، محمد علی میاں، سہیل لاشاری، عبدالباسط، رحمت اللہ جاویدسمیت دیگر موجود تھے ۔وزیر مملکت ریو نیو حماد اظہر نے کہا کہ ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کیخلاف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ہرسال 4ہزار ارب روپے کے قریب ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ جس میں براہ راست ٹیکسز کی شرح 40فیصد ہے اور60فیصد ٹیکس بالواسطہ جمع کیا جاتا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ برانڈرتھ روڈ پراحتجاج کرنے والی بزنس کمیونٹی کیخلاف ایف آئی آرپولیس کا غلط اقدام ہے۔ صوبائی حکومت سے ایف آئی آر خارج کرانے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈئنگ بزنس کیلئے صدر لاہور چیمبر سید الماس حیدر کی سفارشات کو اہمیت دی گئی ہے۔لاہور چیمبر کے صدر سید الماس حیدر نے کہا کہ 31مارچ تک ٹیکس گزاروں کو موقع دیا گیا ہے۔جو درست فیصلہ ہے۔گزشتہ مالی سال 3842ارب کا ٹیکس اکٹھا ہوا۔1536ارب روپے ڈائریکٹ ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے۔تنخواہ دار طبقے نے صرف 133ارب روپے ادا کیے۔
حماد اظہر