یوفون بلوچستان فٹبال کپ: پنجگور ایف سی کی کامیابی

یوفون بلوچستان فٹبال کپ: پنجگور ایف سی کی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) بلوچستان میں کھیلوں کے سب سے معروف ٹورنامنٹ یوفون بلوچستان فٹبال کپ میں مزید دو شہروں کی ٹیموں نے سُپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور سے پنجگور ایف سی اور خضدار سے Jallawanایف سی کی ٹیموں نے ایلی منیٹر راؤنڈز میں کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے سْپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اس طرح سپر 8 مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کی تعداد چار ہوچکی ہے۔ اس سے قبل باچا خان ایف سی لورالائی اور شہید بالاچ ایف سی نوشکی سپر 8 مرحلے میں پہلے ہی اپنی جگہ بناچکے ہیں۔ پنجگور میں شہر کی سطح پر کھیلے گئے ایلیمنیٹر میں پنجگور ایف سی اور بلوچ موسیٰ جان ایف سی کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ یہ میچ سخت مقابلے کے بعد پنجگور ایف سی نے 1 کے مقابلے میں 2 گول سے جیت لیا۔ خضدار میں باب بلوچستان ایف سی اور جلاوان ایف سی کے درمیان میچ ہوا جسے جلاوان ایف سی نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ محمد ابراہیم نے میچ کے 50ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو سپر 8 مرحلے میں پہنچا دیا۔ دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے کی اولین آٹھ ٹیموں میں شامل ہوں گی جس کے میچز 26 مارچ کو منعقد ہوں گے جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میچز 27 مارچ اور 28 مارچ کو بالترتیب منعقد ہوں گے۔