پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں سب سے حکم ہیں، صمصام علی بخاری

پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں سب سے حکم ہیں، صمصام علی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری کاکہنا ہے کہ سندھ اسمبلی، خیبر پختونخواہ اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں سب سے کم ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی کی سب سے زیادہ بات پیپلز پارٹی کرتی ہے جب عمل کی بات ہوتوپھر پیپلز پارٹی کے قول اور فعل میں فرق نہیں ہونا چاہیے ان خیالات کا اطہار انھوں نے سندھ گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھر میں دکھانے کیلئے پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے سندھ، پنجاب اور ساتھ پنجاب کی ثقافت کے ملاپ کیلئے کراچی کا رخ کیا اور کہا کہ سندھ اور پنجاب کی ثقافت کو یکجا کرکے رمضان سے قبل کانفرنس کرائیں گے جہاں کی ثقافت کا ملاپ ہوگا انسانیت اور ثقافت کو فروغ دیں تاکہ پاکستان کا اصل چہرہ دنیا میں اشکار ہو سندھ کی زمین صوفیا کی دھرتی ہے انھوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ واقعے کی پر زور مزمت کرنی چاہئیے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ترکی کے صدر نے جس طرح کا بیان دیا ہے وہ قابل ستائش ہے ہم لوگ دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں حالانکہ مسلمانوں پر الزام کسی اور طرح کا آتا ہے دہشتگرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ انسان کا سب سے بڑا دشمن ہوتا ہے امن کیلئے مسلمانوں نے جتنا خون بہایا اتنا کسی نے نہیں بہایا انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا کامیابی سے انعقاد سے پاکستان کی جیت ہوئی ہے نیوزی لینڈ کے سانحے کے باعث پی ایس ایل کا رنگ تھوڑا پھیکا ضرور پڑا تھا لیکن پاکستان، کراچی کے عوام، دوست اور سکیورٹی ایجنسیز کیلئے ایک چیلنج تھا جو بخوبی انجام پایا ہے اب پاکستان میں اس طرح کی اور سرگرمیاں ہوں گی وزیر اعظم کی خواہش کے مطابق آئندہ تمام میچز پاکستان میں کرانے کے قابل ہونگے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وفاق میں اپوزیشن کو پی اے سی کی چئیر مین شپ دی جاسکتی ہے تو سندھ میں کیوں نہیں دی جاسکتی یہ ایک لمحہ فکریہ ہے اور جو لوگ میثاق جمہوریت کے دعوے دار ہیں پھر ان کو رہڑے نہیں اٹکانے چاہیے!اختلافات کے باوجود پی اے سی کی چئیر مین شپ ان کو دی جن پر کئی مقدمات درج ہیں انھوں نے کہا کہ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کی سب سے زیادہ بات پیپلز پارٹی کرتی ہے تو پھر انکے قول اور فعل میں فرق نہیں ہونا چاہیئے اگر کہیں کرپشن ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے