درازکاپاکستان ڈے سیل کے موقع پر کاروں کی فروخت کا آغاز
کراچی (پ ر)پاکستان ڈے سیل پاکستانی ای کامرس کیلنڈر میں گھریلو نام بن گیا ہے۔ ہر کامیاب ایڈیشن کے ساتھ دراز نے آن لائن خریداری کے تجربہ کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس سال موبائل دراز ایپلی کیشن پر تمام اشیاء پر زبردست رعایت کے ساتھ نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔ اس سال دراز 18 مارچ سے پاکستان ڈے سیل 2019ء کی میزبانی کرے گا۔ خریداروں کو ہفتہ بھر رعایتیں اور فلیش سیلز فراہم کی جائیں گی جبکہ دراز ایپلی کیشن پر گیمز اور شیک شیک کے خصوصی فیچرز کے ذریعے اضافی واؤچرز بھی دیئے جائیں گے۔ خطے میں مایہ ناز ای کامرس پلیٹ فارم کی حیثیت سے دراز اپنے بڑھتے ہوئے 15 ہزار سے زائد سیلرز بیس کے تعاون سے 3.5 ملین مصنوعات پیش کر رہا ہے۔ دراز نے سٹیزنز فاؤنڈیشن کے ساتھ ’’تعلیم چاہے پاکستان‘‘ کے عنوان سے ایک مہم کے آغاز کیلئے بھی شراکت داری کی ہے۔ اس مہم کے سلسلے میں خصوصی طور پر منتخب کی گئی ٹاپ ڈیلز سے ہونے والی 50 فیصد آمدن تعلیم کی فراہمی کیلئے کوششوں میں مزید تعاون کے لئے سٹیزنز فاؤنڈیشن کو عطیہ کی جائے گی۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دراز پر پاکستان ڈے سیل ہمارے لئے فخر کا باعث ہے، یہ ہمارے دلوں کے انتہائی قریب ہے۔ ہر سال ہم پاکستان کا جشن بڑے شایان شان طریقے سے مناتے ہیں اور اس سال بھی کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراز ایپلی کیشن پر دراز والٹ اور شیک شیک جیسے حیران کن فیچرز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے برانڈز اور ہزاروں سیلرز کی جانب سے 3.5 ملین مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی کمپنی کی حیثیت سے ہم لاکھوں پاکستانیوں کو فروخت کے لئے ہزاروں پاکستانی سیلرز کی موجودگی پر بہت خوش ہیں۔