ویندھم ہوٹلز اینڈ رزارٹس اور زیڈ ایچ پراپرٹیز میں ہوٹل کے قیام کا معاہدہ

ویندھم ہوٹلز اینڈ رزارٹس اور زیڈ ایچ پراپرٹیز میں ہوٹل کے قیام کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد (بیورورپورٹ) زیڈ ایچ پراپرٹیز کمپنی ایک نئے دور کی ریئل اسٹیٹ فرم ہے جو حیدرآباد شہر میں اپنی بنیاد رکھتی ہے، جس نے آج ویندھم ہوٹلز اور رزارٹس سے ایک نئے معاہدے کے دستخط کا اعلان کیا ہے۔ ویندھم ہوٹلز کی طرف سے حیدرآباد پاکستان میں ایک نیا رمادا ہوٹل بنایا جائے گا جس کی 80 سے زیادہ ممالک میں عالمی میزبانی کی تقریباً 9200 ہوٹلز ہیں، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے پاس 120کمروں پر مشتمل نیا ہوٹل بنایا جائے گا جو رٹیل ڈیویلپمنٹ کے استعمال کے لیے ہوگاجس میں بڑے پلر والے کم بینکوئیٹ بالز بڑے خوبیوں والا وضاحتیت مرکز اور یہ ہوٹل آفر کرتا ہے ، مہمانوں کے لیے سنگل ڈبل اور سوئٹ رہائش، جبکہ کمروں میں کیبل ٹیلی ویژن ، فلیٹ اسکرین ٹیلیوزن، ایگریڈ بیڈ وغیرہ، فلیٹ اسکرین ٹیلیویژن، لکڑی کا فرش اور مقامی بن یاد پر آرٹ کا کام، ہوٹل میں مختلف کھانے اور بہت سے مشروبات ہونگے، ساتھ ساتھ مختلف میٹنگز اور تقریبات کے لیے اسپیس اور فلاح و بہبود کے لیے مرکز بھی ہوگا۔ سی ای او زیڈ ایچ پراپرٹیز عبید راجپوت کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہورہی ہے کہ ہم ویندھم ہوٹلز اور رزارٹس کے پارٹنر ہیں اور حیدرآباد جیسے متحرک شہر کے لیے ویندھم کی طرف سے رمادہ متعارف کروایا جارہا ہے۔ جو دنیا میں ایک تسلیم شدہ برانڈز میں سے ہے، رمادہ ویندھم کی طرف سے بین الاقوامی اور اعلیٰ معیار کی مہمانوازی حیدرآباد میں پروان چڑہیگی جس سے شہر سمیت سندھ پر سیاحت کے دلکش نظارے کا اثر بھی پڑے گا۔ پانوزلوپاسز وائس پریزیڈنٹ ڈیولپمنٹ مڈل ایسٹ یوریشیا اینڈ افریقہ ویندھم ہوٹلز اینڈ رزارٹس کا کہنا ہے کہ ویندھم ہوٹلز اور رزارٹس کا ویژن ہوٹل بنانا ہے کہ جیسے سب کا سفر ممکن ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم یہ یقین دلاتا ہے کہ جب بھی ایڈونچر آئیں تو ہمارے ہوٹل ان کو خوش آمدید کہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد ایک بڑا ثقافتی مرکز ہے اس لیے یہ ویندھم کی طرف سے ہمارے لیے رمادہ کے اضافے کا سبب اور بڑا موزوں ہے۔ ویندھم ہوٹلز اور رزارٹس کی طرف سے چار ہوٹلز پاکستان میں پیش کیے گئے ہیں جن میں کراچی، اسلام آباد اور ملتان شامل ہیں، ویندھم کی طرف سے رمادہ حیدراباد، ہٹڑی میں کمپنی منصوبے کا حصہ ہے جو ویندھم کی طرف سے رمادہ کے تحت آنے والے چار سالوں میں پاکستان میں اضافی پانچ ہوٹلز کھولنا ہے۔ ویندھم ہوٹلز رزارٹس (NYSE WH) دنیا کی بڑے میں بڑی فرنچائز کمپنی ہے جس کی 80 سے زائد ممالک میں تقریباً9200 ہوٹلز ہیں ، یہ اپنے نیٹ ورک سے تقریباً810000 کمروں پر مشتمل ہے جو روزانہ مسافروں کو رہائش اور دوسری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ویندھم اقتصادی اور قیام گاہ کے لحاظ سے اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔ کمپنی 20 ہوٹلز برانڈز چلارہی ہے جس میں سپر 8، ڈیزان، رمادہ، مائیکرو ہوٹل، ان اینڈ سوئٹس، لاکوئینٹا، ونگیٹ، امریکہ ان، ہاتھرون، سوئٹس، دی ٹریڈ مارک کلیکشن اور ویندھم ۔ویندھم ہوٹلز اور رزارٹس ایک بڑی ہوٹل مینجمنٹ سروسز مہیا کرنے والی کمپنی ہے جس کی انتظامیہ کے نیچے 400 سے زائد املاک ہیں۔ کمپنی ایوارڈ جیتنے والے ویندھم لائلٹی پروگرام کے ذریعے اپنی ہوٹلز کے ہزاروں تقریباً 60ملین ممبران کو آفر کرتی ہے جو کہ عالمی سطح پروئیکیشن کلب رزارٹس اور وئیکیشن رینٹلز پر ہیں، انہیں انعام دینے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے دیکھیں www.wyndhamhotels.com