ڈیرہ ،بارودی مواد کے دھماکے میں سیکورٹی اہلکار زخمی

ڈیرہ ،بارودی مواد کے دھماکے میں سیکورٹی اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)دہشت گردی کی واردات کے دوران مکڑڈرین کے قریب پولیس موبائل پربارودی مواد سے دھماکہ ‘ایک اہلکارزخمی ‘واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ اوپروارمضان بلوچ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروا کی حدودمیں مکڑ ڈرین کے قریب پولیس موبائل گشت پر تھی کہ نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس وین کے قریب بارودی مواد سے دھماکہ کردیا۔ دھماکے سے پولیس وین میں سوارپولیس کانسٹیبل محمدشعیب نمبر7055زخمی ہوگیاجب کہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ اوپروامحمدرمضان بلوچ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اوراس واقعے کی تفتیش شروع کردی۔