سپریم کورٹ میں نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت آج ہوگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نوازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی سکیورٹی پاس لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نوازشریف نے اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف طبی بنیادوں پرضمانت دینے کی درخواست کی تھی، جو 25 فروری کو مسترد کردی گئی تھی۔