کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات آج ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات آج ہوگی۔
پاک بھارت کے ٹیکنیکل ماہرین زیرو لائن پر مذاکرات کریں گے، راہداری منصوبے کے دونوں اطراف بنائی جانے والی سڑکوں کی ڈیزائنگ کو حتمی شکل دی جائے گی۔
دونوں ممالک کے وفود کی 2 اپریل کو واہگہ بارڈر پر ملاقات ہوگی، اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کیے گئے۔