میگامنی لانڈرنگ کیس کی اسلام آبادمنتقلی کیخلاف درخواست کی سماعت آج سندھ ہائیکورٹ میں ہوگی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میگامنی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل پر سماعت آج ہو گی،چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکتنی بینچ بینکنگ کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کرےگا،آصف زرداری ،فریال تالپوراور دیگر کے وکلا آج سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میگامنی لانڈرنگ کیس کی اسلام آبادمنتقلی کیخلاف سابق صدر آصف زرداری،فریال تالپور اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی،سابق صدرآصف زرداری ،فریال تالپور،انور مجید اور ان کے بیٹے کی درخواستیں کازلسٹ میں شامل کردی گئیں۔ آج کی کازلسٹ میں درخواستیں ایڈیشنل لسٹ میں شامل کردی گئی ہیں۔
کازلسٹ میں فریال تالپور کی نمبر دو ،آصف زرداری کی نمبر3درخواست رکھی گئی ہے ،کازلسٹ میں انورمجیدکی چار اور ان کے بیٹے کی درخواست پانچ نمبر پر ہے ۔
سابق صدرآصف زرداری ،فریال تالپور،انورمجید اور ان کے بیٹے نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کررکھا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ زرداری و دیگر مزید کارروائی کراچی میں چاہتے ہیں،نیب کی رخواست پر بینکنگ کورٹ نے کیس اسلام آبادٹرانسفر کیا، چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کرےگا،آصف زرداری، فریال تالپوراور دیگر کے وکلا آج سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔