کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کوالگ کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والوں کو الگ کرنا چاہیے، ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر اینٹی سٹیٹ قرار دیا گیا، دھمکیاں اور نوٹسز موقف سے نہیں ہٹا سکتے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہمیں موت کی دھمکیاں اور نیب کے نوٹسز دیئے گئے، کالعدم تنظیموں کی الیکشن میں سپورٹ لینے والوں کو الگ کرنا چاہیے، ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھے اینٹی سٹیٹ قرار دیا گیا، یہ سب کچھ ہمیں اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتا، این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بنا کر گروپوں کیخلاف کارروائی کریں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا ایسے وزرا کو وفاقی کابینہ سے الگ کر دینا چاہیئے، ایسے گروپوں سے حکومت کو دوری اختیار کرنی چاہیئے۔