بلاول بھٹو زرداری کا نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول بھٹو 20 مارچ کو اپنے وکلا اور پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت 20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آبادکیلئے روانہ ہوگی۔
نیب نے 20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔