سابق وزیراعظم کوسینے میں دردکی شکایت دواسے دورکی جاسکتی ہے،چیف جسٹس

سابق وزیراعظم کوسینے میں دردکی شکایت دواسے دورکی جاسکتی ہے،چیف جسٹس
سابق وزیراعظم کوسینے میں دردکی شکایت دواسے دورکی جاسکتی ہے،چیف جسٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ 5 فروری رپورٹ کے مطابق نوازشریف کوسینے میں دردکی شکایت ہے،سابق وزیراعظم کوسینے میں دردکی شکایت دواسے دورکی جاسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت کی سماعت جاری ہے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کر رہا ہے ،جسٹس سجادعلی شاہ اورجسٹس یحییٰ آفریدی بنچ میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ 5 فروری رپورٹ کے مطابق نوازشریف کوسینے میں دردکی شکایت ہے،سابق وزیراعظم کوسینے میں دردکی شکایت دواسے دورکی جاسکتی ہے۔
خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ہائپرٹینشن،شوگراوردل کے مریض ہیں،ہررپورٹ کہتی ہے نوازشریف کوہسپتال منتقلی کی ضرورت ہے،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق نوازشریف کاجیل میں علاج نہیں ہوسکتا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ 16 فروری کی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں۔