کرائسٹ چرچ سانحہ ، حملہ آور آیا تو 71 سالہ شخص نے مسجد کا دروازہ کیا الفاظ ادا کرتے ہوئے کھولا ؟ جانئے
کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز آج کلا م تلاوت پاک سے کیا گیا جبکہ وزیراعظم جیسنڈ آرڈن نے اپنے خطاب سے قبل اسلام علیکم کہا اور اس دوران نمازیوں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کو خراج عقید ت بھی پیش کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم جیسنڈ آرڈن نے کہا کہ حاجی داود نبی 71 سال کا ایک شخص تھا جس نے النور مسجد کا دروازہ ان الفاظ کے ساتھ کھولا ، ہیلو برادر خوش آمدید ، یہ آخری الفاظ تھے ، انہیں نہیں پتا تھا کہ دروازے کے پیچھے کس قدر نفرت ہے لیکن ان کا استقبال کا طریقہ بتا تا ہے کہ وہ ایسے مذہب کے رکن تھے جو تمام لوگوں کو کشادہ دل اور فکر کے ساتھ خوش آمدید کہتا ہے ۔ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔