”یہ لوگ عمران خان کا نام ہرگز استعمال نہ کریں گے کیونکہ۔۔۔“ ڈاکٹر عمر سیف نے شاندار بات کہہ دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکنالوجی کے اس دور میں سوشل میڈیا انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے مثبت استعمال کےساتھ منفی استعمال بھی دیکھنے میں آ رہا ہے جو باعث تشویش ہے اور اس پر قابو پانا بھی بہت ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں جعلی اکاﺅنٹس بھی ہیں جو ٹرولنگ کی آڑ میں گالم گلوچ اور اخلاقیات سے عاری ٹویٹس کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے اور ایسے اکاﺅنٹس کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تصویر بطور پروفائل پکچر لگا رکھی ہے اور گالیاں نکالتے رہتے ہیں۔
پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے سابق سربراہ ڈاکٹر عمر سیف نے ایسے لوگوں کو عمران خان کی تصویر استعمال کرنے سے منع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”وہ تمام ’ٹرولز‘ جن کی زندگی کا مقصد سوشل میڈیا پر گالیاں نکالنا ہے، ان سے گزارش ہے کہ اب اپنی پروفائل پکچر میں عمران خان صاحب کی تصویر استعمال نہ کریں۔ وہ ملک کے وزیراعظم ہیں اور یہ ان کے عہدے اور ملک کے وقار کیلئے نامناسب ہے۔“