شیخ رشید کے خلاف قتل کی دھمکی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف پیپلز پارٹی نے قتل کی دھمکی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی بدکلامی کا پہلے جواب نہیں دیتے تھے، وہ بہت سے لوگوں کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا شیخ رشیدنے کہابچے سے کہتا ہوں بچ کر چلے ورنہ مارا جائے گا، شیخ رشید کیخلاف کل قتل کی دھمکی کامقدمہ درج کرائیں گے۔
چودھری منظوری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا 18 ویں ترمیم اور این ایف سی پر بازو مروڑا جا رہا ہے،18 ویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ شیخ رشید نے ایک بیان میں بلاول کے بارے میں ایسی ہی بات کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں وضاحت کی تھی کہ انہوں نے بلاول بھٹو کی سیاسی موت کی بات کی تھی۔