پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کے بیٹے میچ کے دوران رو پڑے مگر کیوں ۔۔۔؟
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ سیزن4 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی کی شکست پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بیٹے رو پڑے۔
پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران شہریوں کے جذبات عروج پر رہے۔ اپنی پسندیدہ ٹیم پشاور زلمی کی شکست پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بیٹے رو پڑے۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی۔فائنل مقابلے میں سعید غنی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جبکہ ان کے بیٹے پشاور زلمی کو سپورٹ کررہے تھے۔ میچ کے اختتام سے قبل اپنی ٹیم کو ہارتا دیکھ کر بیٹا رو پڑا اور سعید غنی اسے سمجھانے کی کوششیں کرتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔
پی ایس ایل فورکے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے 139 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔ یوں سرفراز احمد کی ٹیم فائنل میں آٹھ وکٹ سے فاتح رہی۔