سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کی وزیر خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات
ریاض (وقار نسیم وامق+ محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر سے ملاقات کی جس میں پاک سعودی دو طرفہ باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کو سعودی عرب میں سفارت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ انکی کوششوں سے پاک سعودی تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں سعودی حکومت نے نمایاں کردار ادا کیا، پاکستان امن کی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا کر خطے کے امن کو قائم رکھے گا، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا کردار اہم رہا ہے۔